
اہم خبریںصحت و تعلیم
لاہور سمیت پنجاب میں ایک ہفتے میں کورونا کیسوں کی تعداد دگنی ہوگئی۔
C.E.O:Arshad Mahmood Ghumman
لاہور: سمیت پنجاب میں ایک ہفتے میں کورونا کیسوں کی تعداد دگنی ہوگئی۔
صوبے میں ایک روز میں 1044 نئے کیس رپورٹ ہوئے جن میں سے 644کیس لاہور میں سامنے آئے،لاہور میں 28 فروری کو 308 کورونا مریض رپورٹ ہوئے تھے۔
ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتہ قبل 28 فروری کو پنجاب میں یومیہ مریضوں کی تعداد تقریبا 528 تھی ۔
ترجمان کے مطابق پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 77 ہزار 8 ہو گئی ہے ۔
صوبے میں 24 گھنٹوں کے دوران شیخوپورہ میں 14،راولپنڈی31 اور گوجرانوالہ میں 41کیسز رپورٹ ہوئے ، سیالکوٹ میں 36،گجرات90 اورملتان میں 23، کیسز سامنے آئے جب کہ کورونا وائرس سے مزید18 افراد جاں بحق ہو گئے ۔
اس طرح اموات کی کل تعداد 5 ہزار 5 سو 52 ہو گئی ہے، اب تک 34 لاکھ 2 ہزار 3 سو 77 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں