
اہم خبریں
کراچی:پی آئی اے کی پرواز کے دوران طیارے کے انجن سے پرندہ ٹکرا گیا۔
CEO:Arshad Mahmood Ghumman
کراچی(ٹی این آئی) پی آئی اے کی پرواز کے دوران طیارے کے انجن سے پرندہ ٹکرا گیا۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق قومی ائیر لائن کی پرواز پی کے 368 کے دائیں انجن سے پرندہ ٹکرایا تاہم جہاز کو باحفاظت کراچی ائیرپورٹ پر اتار لیا گیا۔
پی آئی اے ترجمان کے مطابق پرندہ جہاز کے ٹیک آف کے بعد بلند ہوتے ہوئے ٹکرایا۔ ترجمان کا بتانا ہے کہ پرواز میں 162 مسافر سوار تھے، مسافروں کو لاؤنج میں منتقل کرکے جہاز کے نقصان کا جائزہ لیا جائے گا۔