
عنایت حسین بھٹی کی 22ویں برسی 31مئی کو منائی جائیگی
لاہور( ٹی این آئی) گلوکار، اداکار،صداکار، فلمساز ، ڈسٹری بیوٹر اور کالم نگار عنایت حسین بھٹی کی 22ویں برسی 31مئی کو منائی جائے گی۔ عنایت حسین بھٹی 12 جنوری 1928 کو گجرات میں پیدا ہوئے، زمیندارہ کالج گجرات سے تعلیم حاصل کرنے کے بعدقانون پڑھنے کے لیے 1948میں لاہور آگئے مگر قسمت کو کچھ اور ہی منظور تھا وہ وکیل بننے کے بجائے کامیاب ادار و گلوکار بن گئے ۔نامور موسیقار فیروز نظامی کے مشورے پر عنایت حسین بھٹی نے بطور گلوکار اپنے فلمی سفر کا آغاز کیا تو انہیںہاتھوں ہاتھ لیا گیا ۔گو ان کی پہلی فلم شمی تھی جو 1950 میں ریلیز ہوئی لیکن فلم پھیرے 1949 میں ریلیز ہوئی جس کے میوزک ڈائریکٹر بابا جی اے چشتی ہیں جن کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ انہوںنے فلم کے سات گانے ایک دن میں ریکارڈ کیے ۔اس کے بعد وہ ریڈیو میں بطور صدا کار پروگرام اور ڈرامہ کرتے رہے، بطور پروڈیوسر بھی فلمیں بنائیں جن میں وارث شاہ، منہ زور، ظلم دا بدلہ سمیت کئی یادگار فلمیں پروڈیوس کیں۔ بطور گلوکار نیرہ نور کے علاوہ تمام گلوکاراں کے ساتھ دوگانے گائے ۔