کھیل

فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کل سے فرانس میں شروع ہوگا

پیرس(ٹی این آئی)دوسرے بڑے گرینڈ سلام فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا 125واں ایڈیشن (کل) اتوار سے فرانس میں شروع ہوگا،میگا ایونٹ کلے کورٹ پر کھیلا جائے گا جس میں دنیائے ٹینس کے نامور کھلاڑی ٹائٹل کے حصول کیلئے میدان میں اترینگے ۔تفصیلات کے مطابق میگا ایونٹ میں مینز سنگلز، ویمنز سنگلز، مینز ڈبلز ویمنز ڈبلز اور مکسڈ ڈبلز سمیت دیگر مقابلے ہوں گے۔ ہسپانوی شہرہ آفاق ٹینس سٹار رافیل نڈال میگا ایونٹ کے مینز سنگلز مقابلوں میں اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے،خواتین کے سنگلز مقابلوں میں پولش ٹینس سٹا ر آئیگا سویاٹک اپنے اعزاز کا دفاع کریں گی اسی طرح مینز ڈبلز مقابلوں میں کیون کریویٹز اور اینڈریس میز پر مشتمل جرمن جوڑی اپنے اعزاز کی بقا کے لئے کوشاں ہوگی۔ ویمنز ڈبلز مقابلوں میں ہنگرین ٹینس کھلاڑی ٹمیا بابوس اور ان کی فرنچ جوڑی دار کرسٹینا میلا ڈینوک اپنے ٹائٹل کے دفاع کے لئے پنجہ آزمائی کرے گی،رواں سال کا دوسرا میگا ایونٹ 30 مئی سے شروع ہوکر 13جون کو اختتام پذیر ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button