
کھیل
پاکستانی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد بھی پاکستانی ڈراموں کے دیوانے نکلے
اسلام آباد (ٹی این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد بھی پاکستانی ڈراموں کے دیوانے نکلے۔انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اپنی اسٹوریز میں پاکستانی ڈراموں کی تعریف میں کچھ اسٹوریز شیئر کیں۔سرفراز نے جیو ٹی وی کے ڈرامے خانی کی خصوصی طور پر تعریف کرتے ہوئے ڈرامے کے مرکزی کرداروں ثنا جاوید اور فیروز خان کی تعریف کی۔ایک اسٹوری میں انہوں نے لکھا کہ بھئی پاکستانی ڈراموں کی کیا ہی بات ہے، بھئی واہ واہ۔سابق کپتان نے جیو ٹی وی کے ڈرامے فطرت اور مجھے خدا پر یقین کے کی بھی تعریف کی، انہوں نے ڈرامے کے مرکزی کرداروں کو بھی اپنی اسٹوری میں ٹیگ کیا۔انہوں نے اپنے پسندیدہ ڈراموں میں نند، جلن ، اولاد، رقصِ بسمل جیسے معروف ڈراموں کا بھی تذکرہ کیا۔