
مسلم لیگ ن میاں نوازشریف کی قیادت میں متحد ہے اور آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ ن ضلع سیالکوٹ سے کلین سویپ کرے گی.چیئرمین ضلع کونسل سیالکوٹ
CEO.Arshad mahmood Ghumman
سمبڑیال (وقاص ارشدگھمن)پاکستان مسلم لیگ ن کی چیئرمین ضلع کونسل سیالکوٹ حینہ ارشد وڑائچ نے بلدیاتی اداروں کی بحالی کے بعد اراکین اسمبلی اور یونین کونسل کی سطح پر تمام چیئرمین یونین کونسل سے ترقیاتی منصوبوں کے لئے سکیمیں مانگ لیں ہیں ان خیالات کا اظہار چیئرمین ضلع کونسل حینہ ارشد وڑائچ نے سمبڑیال میں بین الاقوامی خبر رساں ادارے ٹی این آئی نیوز کے نمائندے سے ایک خصوصی ملاقات میں کیا۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن میاں نوازشریف کی قیادت میں متحد ہے اور آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ ن ضلع سیالکوٹ سے کلین سویپ کرے گی۔انہوں نے کہا ضلع کونسل کے تمام ممبران کو ترقیاتی فنڈز کی تقسیم کے لئے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے سکیمیں مانگ لی گئی ہیں اور جلد ترقیاتی منصوبوں پر کام شروع کر دیا جائے گا چیئرمین حینہ ارشد نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت کی ناقص حکمت عملی سے آج غریب آدمی مہنگائی کی چکی میں پھنسنے پر مجبور ہے انہوں نے کہا ہمارے دور حکومت میں پیٹرول، چینی، بجلی اور ادویات ایک عام انسان کی پہنچ تک رسائی ممکن تھی مگر آج ظالم حکومت نے اپنی ناقص حکمت عملی کے باعث ان لوگوں سے روٹی کا نوالہ بھی چھین لیا ہے۔جس کا حساب 22 کروڑ عوام ان سے نئے انتخابات میں ضرور لے گی ۔اس موقع پر محمد ارشد وڑائچ ایم پی اے حلقہ سمبڑیال بھی ان کے ہمراہ تھے