جرم وسزاشہر شہر سے

سرکل سمبڑیال پولیس جرائم پیشہ عناصر کی آماجگاہ بن گیا نا تجربہ کار سب انسپکٹرز کی تعیناتی محکمہ پولیس کے اعلی افسران کے لئے سوالیہ نشان بن گیا

CEO. Arshad mahmood Ghumman

سمبڑیال (نمائندہ ٹی این آئی)سرکل سمبڑیال پولیس جرائم پیشہ عناصر کی آماجگاہ بن گیا نا تجربہ کار سب انسپکٹرز کی تعیناتی محکمہ پولیس کے اعلی افسران کے لئے سوالیہ نشان بن گیا لوگ بڑھتے ہوے جرائم ڈکیتی، چوری،راہزنی،قتل اغواء برائے تاوان اور قبضہ گروپس جیسی وارداتوں سے خوفزدہ ہو کر نقل مکانی کرنے پر مجبور تفصیلات کے مطابق سرکل سمبڑیال پولیس جن میں ماڈل پولیس اسٹیشن سمبڑیال، تھانہ ائیرپورٹ اور تھانہ بیگووالہ شامل ہے میں حالیہ دنوں سب انسپکٹر ز کی تعیناتی تو کر دی گئی مگر وہ اپنی نا تجربہ کاری کی وجہ سے پولیس گشت کا معمول درست نہ کر سکے اور نہ ہی اپنے ماتحت پولیس افسران پر گشت کے معمول کے حوالے سے بھی احکامات پر عمل درآمد نہ ہونے کی وجہ سے آئے روز ڈکیتی و چوری جیسی وارداتوں نے عوام کا جینا حرام کر رکھا ہے یہاں تک کے جب لوگ مقامی تھانوں میں ہو نے والی وارداتوں کے حوالے سے مقدمات کے اندراج کے لئے جاتے ہیں تو ان کو طرح طرح کی باتیں سنا کر ٹال مٹول  کر کے تھانوں سے رواں کر دیا جاتا ہے ذرائع کے مطابق تھانہ بیگووالہ کے علاقہ رندھیر موڑ کاکے عالی ،اور ماڈل پولیس اسٹیشن سمبڑیال کے علاقہ نہر اپر چناب، ملکھانوالہ ،ساہوالہ بھو پالوالہ اور تھانہ ایئر پورٹ کے علاقہ میں لیڈر فیلڈ فیکٹری جی ٹی روڈ،دربار عالیہ محبوب ذات منڈیر سیداں کے نزدیکی علاقوں سے آنے والے مریدین کو بھی لوٹ لیا جاتا ہے جس پرسجادہ  گدی نشین سید مبارک علی شاہ نے بھی اعلی افسران سے انتہائی غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوے تجربہ کار پولیس انسپکٹر ذکی تعیناتی کا مطالبہ کیا ہے ۔اس حوالے سے ڈی ایس پی سرکل سمبڑیال رضوان چیمہ کا کہنا ہے کہ عوام کو بروقت انصاف فراہم کرنا میری اولین ترجیح ہے انہوں نے کہا جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری کے لئے رات دن کوشاں ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button