انٹرنیشنلاہم خبریںکھیل

ٹیم کے کپتان بابراعظم نے آئی سی سی کی بیٹسمینوں کی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں نمبر ون پر آنے پر اپنے دل کی بات کر دی

CEO:ARSHAD MAHMOOD GHUMMAN

شارجہ (ٹی این آئی)ٹیم کے کپتان بابراعظم نے آئی سی سی کی بیٹسمینوں کی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں نمبر ون پر آنے پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

سرکاری ٹی وی کے اسپورٹس چینل سے گفتگو کرتے ہوئے بابراعظم نے کہا کہ یہ میرے لیے کافی فخریہ لمحات ہیں، اللہ کا شکر ہے نمبر ون پر ہوں، اس کے پیچھے فوکس اور محنت ہے، کوشش کرتا ہوں اسے روزانہ بہتر کرسکوں۔

انہوں نے کہا کہ ہر دن نیا ہوتا ہے، اس میں آپ نئی چیزیں سیکھتے اور اپلائی کرتے ہیں، الحمداللہ نمبر ون پر آیا ہوں، اگر آپ کو کوئی اسٹیج مل جائے تو اس پر مستقل مزاجی دکھانا پڑتی ہے اور ذمہ داری زیادہ آجاتی ہے۔

 

 

قومی کپتان کا کہنا تھا کہ کوشش کروں گا مزید بہتری لاؤں اور اسی طرح سے کارکردگی جاری رکھوں۔

بابر اعظم نے مزید کہا کہ بطور کپتان آپ کو یہ فخر محسوس ہوتا ہے کہ آپ کے کھلاڑی پرفارم کریں، مین آف دی میچ بنیں، میچ جتائیں اور ذمہ داری لیں، ہم رینکنگ میں اوپر آرہے ہیں، بطور کپتان بہت فخر محسوس کرتا ہوں جب کھلاڑی ایسا پرفارم کریں، وہ ملک کا نام روشن کررہے ہیں۔

مستقل مزاجی آرہی ہے، کوشش کرین گےکہ اسے جاری رکھیں انٹرنیشنل میں جتنا مستقل مزاج ہوں گے اتنا ہی اچھا پرفام کریں گے

پلیئر اچھا رسپانس دے رہے ہیں جتنے آپ پلیر کو بیک کریں گے مستقل کھلائیں گے تجربہ ہوگا جتنا وہ میچ کھیلیں گے اتنا شعور آئیگا، بطور کپتان بہت کانفیڈنس ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button