
کرا چی (ٹی این آئی نیوز )پاکستانی اداکارہ مریم نفیس نے کہا ہے کہ یہ بات درست ہے کہ پاکستان میں خواتین کو زیادہ عزت دی جاتی ہے۔نجی نیوز چینل کےکرکٹ شو‘ کے سیگمنٹ 500 کی دوڑ میں اداکارہ مریم نفیس نے وفاقی وزیر برائے امور کشمیر علی امین گنڈا پور کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز پر کیے جانے والے تبصرے سے متعلق گفتگو کی۔
اداکارہ نے کہا کہ کوئی اتنے بڑے پلیٹ فارم پر یہ نہیں کہہ سکتا کہ عورت کو تھپڑ ماروں گا، گندی زبان استعمال کرنے کی اجازت کسی کو نہیں ہونی چاہیے۔
انہوں نے کہا یہ بات درست ہے کہ پاکستان میں خواتین کو زیادہ عزت دی جاتی ہے مگر انہیں علی امین گنڈاپور کے مریم نواز کے خلاف بیانات پر بہت افسوس ہوا تھا۔
یاد رہے کہ علی امین گنڈا پور نے رواں برس جولائی میں آزاد کشمیر انتخابی جلسے سے خطاب کے دوران مریم نواز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان پر ذاتی حملے کرتے ہوئے کہا تھا کہ جیسا منہ ویسا تھپڑ ماریں گے۔