انٹرنیشنلکھیل

کونسا باولر افغانستان کیخلاف نیوزی لینڈ کیلئے اہم باؤلر ثابت ہو سکتا ہے۔

CEO:Arshad mahmood Ghumman

شارجہ (ٹی این آئی نیوز)آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آج ابو ظبی میں انتہائی اہم میچ کھیلا جانا ہے جو کہ افغانستان اور  نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان ہوگا لیکن اس کے اثرات بھارتی ٹیم پر بھی پڑیں گے۔

میچ سے قبل سابق بھارتی کپتان بلے باز سنیل گواسکر نے افغانستان کے ایک بولر کو نیوزی لینڈ کی ٹیم کیلئے خطرناک قرار دے دیا ہے۔

سنیل گواسکر کا کہنا ہے کہ اگر کیویز کو مشکل میں ڈالنا ہے تو اس کے لیے افغان اسپنر مجیب الرحمان کا فٹ ہونا نہایت ضروری ہے جو کہ گزشتہ دو میچز میں فیلڈ پر انجری کے باعث موجود نہیں تھے۔

 

بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران گواسکر کا کہنا تھا کہ مجیب کے ٹیم میں شامل ہونے سے نیوزی لینڈ کے خلاف افغان ٹیم کی اچھی کارکردگی یقینی ہو جائے گی، مجیب کیویز کی بیٹنگ لائن کو ڈھیر کرنے میں اہم عنصر ثابت ہو سکتا ہے جس سے بھارت کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات روشن ہوجائیں گے۔

نیوزی لینڈ کے جیتنے کی صورت میں نیوزی لینڈ افغانستان اور بھارت کو نکال کر خود سیمی فائنل میں پہنچ جائے گا__فوٹو فائل
نیوزی لینڈ کے جیتنے کی صورت میں نیوزی لینڈ افغانستان اور بھارت کو نکال کر خود سیمی فائنل میں پہنچ جائے گا__فوٹو فائل

انہوں نے کہا کہ مجیب کے ساتھ اسپنر راشد خان اور محمد نبی افغانستان کیلئے جادوئی بولنگ کر سکتے ہیں، مجیب شاندار بولنگ کرنے کا اہل ہے۔

سابق کپتان نے مزید کہا کہ مجیب کیساتھ راشد خان بھی افغانستان کیخلاف نیوزی لینڈ کیلئے اہم بولر ثابت ہو سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ آج ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں افغانستان اور نیوزی لینڈ کے مابین ہونے والے مقابلے میں اگر افغانستان ایک رن سے بھی فتح یاب ہوتا ہے تو بھارت اچھے رن ریٹ کی بنیاد پر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر جائے گا۔

البتہ نیوزی لینڈ کے جیتنے کی صورت میں نیوزی لینڈ افغانستان اور بھارت کو نکال کر خود سیمی فائنل میں پہنچ جائے گا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button