انٹرنیشنلکھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کو جیت کیلئے 173 رنز کا ہدف دے دیا

CEO:Arshad mahmood Ghumman

دبئی (ٹی این آئی نیوز)آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کو جیت کیلئے 173 رنز کا ہدف دے دیا۔دبئی میں کھیلے جارہے فائنل میں آسٹریلیا کے کپتان ایرون فنچ نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی ۔

آسٹریلیا کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز بنائے۔کپتان کین ولیم سن 85 رنز بناکر نمایاں رہے۔

نیوزی لینڈ نے اننگز کا آغاز کیا تو اس کی پہلی وکٹ 28 رنز پر گری جب ڈیرل مچل 11 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

جس کے بعد کپتان ولیم سن اور مارٹن گپٹل نے اننگز کو آگے بڑھایا ۔ ٹیم کا مجموعی اسکور 76 رنز پر پہنچا تو گپٹل 28 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ انگلینڈ کو سیمی فائنل میں زیر کر کے فائنل میں پہنچا جبکہ آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دی تھی۔

خیال رہے کہ جو بھی ٹیم آج کا فائنل جیتے گی وہ پہلی بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی ٹرافی اپنے گھر لیکر جائے گی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button