انٹرنیشنلاہم خبریںپاکستان

سعودی ولی کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں جنہوں نے میری درخواست پر سعودی عرب میں اپریل 2022 کے واقعے پر گرفتار پاکستانیوں کی رہائی کا حکم دیا،وزیراعظم شہبازشریف

CEO. Arshad mahmood Ghumman

اسلام آباد (ٹی این آئی نیوز)وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی ولی عہد و وزیر اعظم محمد بن  کی جانب سے مسجد نبویﷺ میں ہنگامہ آرائی کے جرم میں قید پاکستانیوں کی رہائی کا حکم پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں شہباز شریف کا کہنا تھاکہ سعودی ولی کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں جنہوں نے میری درخواست پر سعودی عرب میں اپریل 2022 کے واقعے پر گرفتار پاکستانیوں کی رہائی کا حکم دیا۔

انہوں نے کہا کہ دعا ہے اللہ تعالی ہمیں ایک دوسرے کی غلطیوں پر درگزر کرنے والا بہتر مسلمان بنائے۔خیال رہے کہ مدینہ منورہ کی عدالت نے 3 پاکستانیوں کو 8 سال اور 3 کو 6 سال قید کی سزا سنائی تھی۔ خواجہ لقمان، محمد افضل، غلام محمد کو 8 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی جبکہ انس، ارشد اور محمد سلیم کو 6 سال قید کی سزا سنائی گئی۔

 

اس کے علاوہ ایک اور پاکستانی طاہر ملک کو بھی 3 سال قید اور 10 ہزار ریال جرمانہ کیاگیا تھا۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں مسجد نبویﷺ میں وفاقی وزرا کی موجودگی کے موقع پر ناخوشگوار واقعہ پیش آیا تھا جہاں کچھ افراد نے چور چور کےنعرے لگائے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button