
لاہور(ٹی این این نیوز)پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے بعد تین ون ڈے میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔ون ڈے سیریز کیلئے عبوری سلیکشن کمیٹی نے 24 ممکنہ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا ہوا ہے لیکن حتمی ٹیم کا اعلان کل کیا جائے گا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق عبوری چیف سلیکٹر شاہد آفریدی پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری کراچی ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز چائے کے وقفے پر ون ڈے ٹیم کا اعلان کریں گے۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ون ڈے میچز آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ کا حصہ ہیں۔ سپرلیگ میں پاکستان ابھی چھٹے اور نیوزی لینڈ دوسرے نمبر پر ہے۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے میچز 9, 11 اور 13 جنوری کو کراچی میں کھیلے جائیں گے۔
اعلان کردہ ابتدائی اسکواڈ میں بابر اعظم ، محمد رضوان، عبداللہ شفیق، ابرار احمد ، عامر جمال اور حارث رؤف شامل ہیں۔اس کے علاوہ حسن علی، احسان اللہ، امام الحق ، کامران غلام ، محمد حارث ، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، قاسم اکرم اور سلمان علی آغا بھی اعلان کردہ اسکواڈ کا حصہ ہیں۔
شاداب خان، شاہنواز دھانی، شان مسعود ، شرجیل خان، طیب طاہر ، محمد حسنین، فخر زمان اور حارث سہیل بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔فخر زمان، خوشدل شاہ ، شاہین آفریدی (انجرڈ) اور زاہد محمود جو نیدرلینڈز کیخلاف ون ڈے سیریز میں شامل تھے ممکنہ کھلاڑیوں میں شامل نہیں ہیں۔