
ماڈل پولیس اسٹیشن سمبڑیال ایس ایچ او کی بڑی کارروائی، کروڑوں روپے کی گاڑیوں کا فراڈ کرنے والا اشتہاری سرغنہ گرفتار
Chief executive ,Arshad mahmood Ghumman
سیالکوٹ(ذیشان ارشدگھمن،نمائندہ ٹی این آئی نیوز) ایس ایچ او ماڈل پولیس اسٹیشن سمبڑیال لیاقت علی کی بڑی کارروائی 70 کروڑ روپے کی گاڑیوں کا فراڈ کرنے والا اشتہاری سرغنہ میاں عبداللہ گرفتار مذکورہ ملزم نے سمبڑیال میں الخیر شوروم بنا رکھا تھا جو مختلف گاڑیوں کے مالکان کی 70 کروڑ روپے مالیت کی قیمتی گاڑیوں کو فروخت کرکے روپوش ہو گیاتھا جسے ایس ایچ او سمبڑیال انسپکٹر لیاقت علی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ڈرامائی انداز کے ساتھ گرفتار کر لیا ملزم گزشتہ رات ملک دبئی فرار ہونے کے درپے تھا ۔ایس ایچ او سمبڑیال نے ٹی این آئی نیوزسے گفتگو کرتے ہوے کہا کہ ڈی پی او سیالکوٹ ذیشان رضا کے احکامات کی روشنی میں جرائم پیشہ عناصر کا قلعہ قمع کر کے ہی دم لوں گا انہوں نے کہا سرغنہ ملزم عبداللہ کےباقی ساتھیوں کی گرفتاری کر کے لوگوں کی لوٹی ہوئی رقوم اور مسروقہ گاڑیوں واپسی یقینی بنائی جائے گی۔مذکورہ ملزم کے خلاف تھانہ سمبڑیال میں فراڈ کے 6 مقدمات درج ہیں