اہم خبریںپاکستانشہر شہر سے

محکمہ ایکسائز موٹر رجسٹریشن آفیسر سیالکوٹ سمیت عملہ کا جنرل ہولڈاپ کے نام پر سیالکوٹ سمبڑیال موٹروے انٹرچیج پر ناکہ

Chief executive, Arshad Mahmood Ghumman

سمبڑیال (ٹی این آئی نیوز) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سیالکوٹ کے عملہ کا جنرل ہولڈاپ کے نام پر سیالکوٹ سمبڑیال موٹروے انٹرچیج پر ناکہ گاڑیوں کی لمبی قطار لگنے ک وجہ سے ہزاروں گاڑی سوار گرمی کی شدت میں نڈھال عملہ ای ٹی او کی زیر نگرانی رشوت وصول کرنے میں مصروف رہا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تقریبا 11 بجے کے قریب ای ٹی او سیالکوٹ دانیال صفدر اور اس کے منظور نظر انسپکٹر ملک ریاض،  احمد نوازانسپکٹر اور قاسم بھٹی وغیرہ نےاپنے درجن سے زائد ملازمین کے ہمراہ سمبڑیال موٹروے انٹرچیج پر جنرل ہولڈ آپ کے نام پر گاڑیوں کی ناکہ بندی کردی،

جس کی وجہ سےلاہور موٹروے روڈ اور سیالکوٹ سے آنے والی گاڑیوں کو روڈ کے درمیان ہی کمپیوٹر رائزڈ نمبر پلیٹ ،ٹوکن ٹیکس اور نان کسٹم گاڑیوں کی چیکنگ شروع کردی جس کی وجہ سے دونوں اطراف کے روڈ پر گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاروں کی وجہ سے لوگ پریشان ہو گئے یہاں تک کہ ایمبولینس گاڑیوں میں موجود مریضوں کو بھی 3 گھنٹے تک شدید تکالیف کا سامنا رہا مگر ملک ریاض انسپکٹر اور ای ٹی او مبینہ طور پر رشوت وصول کرتے رہے ذرائع کے مطابق موجودہ افسران نے 10 نان کسٹم گاڑیوں جن میں ویکو ڈالے،لکژری پجارواور مرسڈیز گاڑیوں کو چھوڑنے کے نام پر مبینہ لاکھوں روپے رشوت بھی وصول کی اور قومی خزانہ کو کروڑوں کا نقصان پہنچایا ہے جب لوگوں نے اس مکروہ دھندے کی بذریعہ ڈائریکٹر جام گوجرانوالہ کو ٹیلی فون پر شکایت کی تو وہ بھی ای ٹی او کے سامنے بے بس رہے تاہم ڈی جی ایکسائز بھی موجود لوگوں کی ٹیلی فون پرشکایت سننے سے گریزاں رہے اور عملہ مبینہ طور لاکھوں روپے اکٹھے کرتے رہے جب اس حوالے سے ای ٹی اودانیال صفدر سے موقف دریافت کرنے کے لئے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے ہونے والے واقعات کا ذمہ دار سیکریٹری ایکسائز پنجاب کو ٹھہرا دیا اور کہا کہ یہ گاڑیاں اعلی احکام کے حکم پر چھوڑی گئی ہیں جبکہ ہمارے ذرائع کے مطابق مذکورہ آفیسر نے نان کسٹم گاڑیاں مبینہ طور پر بھاری رقم لے کر چھوڑی ہیں،یاد رہے کہ نگران حکومت کے آتے ہی ای ٹی او دانیال کو ٹرانسفر کر دیا گیا تھا مگر مذکورہ آفیسر کی ہاتھ کی صفائی یا جادو گری سے ڈی جی ایکسائزپنجاب کو اپنا آرڈر واپس لینا پڑا۔تاہم اہل علاقہ کے لوگوں نے اس کی فرعونیت کی بھر پور طریقے سے مذمت کرتے ہوے اعلی افسران سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button