شہر شہر سے

وزیراعظم پاکستان ہر سطح پر کرپشن کے خاتمے اور حکومتی اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے کے لئے پر عزم : اسلم گھمن


گو جرانوالہ (ٹی این آئی)ورلڈ اینٹی کرپشن ڈے کے موقع پر پنجاب آرٹس کونسل اور تحریکِ انصاف گوجرانولہ کے زیرِ اہتمام واک اور سیمینار کا اہتمام کیا گیا ہے جس کے مہمانِ خصوصی بریگیڈئیر اسلم گھمن اور میزبان سینئر رہنماء پی ٹی آئی و سابق امیدوار ایم پی اے پی پی 57انجینئر شہباز ملک تھے ۔دیگر مہمانوں میں مو ٹیویشنل سپیکر عثمان اشرف۔فاخرہ۔ رانا خالق۔میاں نزیر ۔۔خواجہ اعجاز اور ٹائگر فورس کے نوجوانوں نے شرکت کی ۔واک اور سیمینار کا مقصد رشوت خوروں کی حوصلہ شکنی اور عوامی آگاہی پیدا کرنا تھا –

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے بریگیڈئیر اسلم گھمن نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ہر سطح پر کرپشن کے خاتمے اور حکومتی اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے کی کوشیش کر رہے ہیں اور کرپشن سے پاک پاکستان کے لیے مصروف عمل ہیں۔ڈائریکٹر آرٹس کونسل ڈاکٹر حلیم خان نے کہا کہ گوجرانوالہ کو کرپشن فری ضلع بنانے کےلئے عدلیہ کا کردار انتہائی اہميت کا حامل ھے ۔ سینئر رہنما پی ٹی آئی انجینئر شہباز ملک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن کے خاتمے سے ادارے فعال اور معاشرہ خوش حال ہوتےہے مگر اس وقت بدقسمتی سے اداروں میں کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں ہے جس کا جو چاہے فیصلہ کرتا ہے آخر میں وزیراعظم کے کلین گرین ویژن کے تحت شجر کاری کی گئی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button