ہمارے لئے عوام کی خدمت سب سے مقدم ہے، خوش اختر سبحانی
سیالکوٹ (ٹی این آئی )سابق صوبائی وزیر و رکن صوبائی اسمبلی
چودھری خوش اختر سبحانی نے کہا ہے کہ ہمارے لئے عوام کی خدمت سب سے مقدم ہے ۔ ہمیشہ عوام کی خدمت کو ترجیح دی ہے ۔ مخالفین کے منفی پراپیگنڈے ہمیشہ کی طرح ناکام ہوں گے ۔ ہماری تاریخ خدمت کی سیاست سے لبریز ہے ۔ سیاست میں انتشار و انارکی کے قائل نہیں ہیں ۔ خدمت کی سیاست سے کوئی نہیں روک سکتا ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے بیان میں کیا ۔ چودھری خوش اختر سبحانی نے مزید کہا کہ مخالفین ہمارے خلاف منفی پراپیگنڈے کر کے ہماری سیاسی ساکھ کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں ۔ سیاست کو ہمیشہ عبادت سمجھ کر کیا ہے اور ہمارے قائدین نے ہ میں سیاست صرف خدمت کے لئے سکھائی ہے اور ہمارا خاندان خدمت کی سیاست میں اپنی پہچان رکھتا ہے ۔ وریو خاندان کے خلاف ہونے والی تمام سازشیں بے نقاب ہوں گی اور خدمت یہ سفر جاری رہے گا ۔ انہوں نے کہا کہ منفی پراپیگنڈے کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا حق محفوظ رکھتے ہیں ۔ مخالفین اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لئے ہ میں استعمال کر کے کامیاب نہیں ہوں گے ۔ کارکن وریو خاندان پر اعتماد کرتے ہیں اور عوام کے لئے ہماری یہ سیاست جاری رہے گی ۔