شہر شہر سے

سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرائیویٹ سیکٹر میں قائم ہونے والا منفرد ائیر پورٹ دنیا کی توجہ کا مرکز بن گیا ۔نعیم جاوید

سیالکوٹ (ٹی این آئی )چیئرمین سیالکوٹ انٹرنیشنل ائرپورٹ میاں نعیم جاوید نے کہا ہے کہ ایوی ایشن انڈسٹری میں ترقی کے وسیع تر مواقع موجود ہیں۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے دو رہ سیالکوٹ سے انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے پرائیویٹ سیکٹر میں قائم ہونے والا یہ منفرد ایئرپورٹ اس وقت دنیا کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے جہاں مختلف ممالک کی انٹرنیشنل فلائٹس کی آمدورفت جاری ہے اور گوجرانوالہ ڈویژن کے ساتھ ساتھ آزادجموں کشمیر اور دیگر ملحقہ علاقوں سے کثیر تعداد میں افراد سیالکوٹ ایئرپورٹ سے ملکی اور بین الاقوامی پروازوں کی سفری سہولیات سے مستفید ہو رہے ہیں۔ یہ بات چیئرمین سیال میاں نعیم جاوید نے آج ایک بریفنگ کے دوران کہی ۔انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ ملک کے دیگر ایئرپورٹس کی طرح سیاحت کے فروغ میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کی طرف سے ممکنہ سہولیات اور مراعات کا اعلان کیا جائے جس سے شہری ملکی اور بین الاقوامی ٹریولنگ کی طرف راغب ہوسکیں۔ انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ گوجرانوالہ اور گجرات معروف صنعتی شہر ہیں اور سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے مصنوعات دیگر ملکوں میں بھجوانے کے لیے انٹرنیشنل روٹس پر فلائٹس جاری ہیں جن میں خاطر خواہ اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ میاں نعیم جاوید نے کہا کہ ایوی ایشن انڈسٹری کی ترقی کے لیے ضروری ہے کہ سیاحت کے فروغ کے پروگراموں پر عملدرآمد کیا جائے جس سے پاکستان کو کثیر زرمبادلہ حاصل ہوگا اور ہوا بازی کی صنعت میں سرمایہ کاری بڑھنے کے ساتھ ساتھ ملازمتوں اور کاروبار کے لاتعداد مواقع پیدا ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button