شہر شہر سے
موجود ہ حکومت نے عوام کے منہ سے روٹی کا نوالہ بھی چھین لیا ہے، محمد افتحار چوہدری
سمبڑیال (ٹی این آئی )موجودہ حکومت پاکستان تحریک انصاف کو بکھرنے سے بچانے کے لیے بلدیاتی الیکشن کا لالچ کارکنوں کو دینے کا ڈھونگ رچاہ رہی ہے .
بلدیاتی الیکشن میں پی ٹی آئی کی کاکردگی دوسال کی سامنے آ جائے گی .
عوام بےروزگاری اور مہنگائی کا بدلہ ضرور ان سے لیں گے .
ان خیالات کا اظہار محمد افتحار چوہدری ضلعی نائب صدر مسلم لیگ ن آف روڑس نے اپنے ایک بیان میں کیا۔
انہوں نےکہا کے موجود ہ حکومت نے عوام کے منہ سے روٹی کا نوالہ بھی چھین لیا ہے اور اب عوام ان کے بہکاوے میں نہیں آئے گی۔
پاکستان عوام پہلے ہی ان کے حکومتی تجربے پریشان ہے.
اس حکومت کا بو ج اب برداشت کرنے کی سقط نہیں رہی اسلئے اب ان کو جانا ہوگا۔