جرم وسزاشہر شہر سے

ڈی پی او سیالکوٹ کی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ ایئر پورٹ شیراز چیمہ کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن ۔

C.E.O:Arshad Mahmood Ghumman

وقاص ارشد گھمن بیورو چیف سیالکوٹ؛

ڈسٹرکٹ پولیس  آفیسر سیالکوٹ حسن اسد علوی کی خصوصی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ ائیر پورٹ سب انسپکٹر شیراز عزیز نے جرائم پیشہ افراد اور مجرمان اشتہاریوں کے خلاف جاری خصوصی مہم میں اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں بروئے کار لاتے ہوئے اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے عرفان عرف فانی موٹر سائیکل چور گینگ کے ملزمان 1.محمد عرفان عرف فانی ولد محمد سعد سکنہ ماجرہ کلاں2.امتیاز احمد ولد نبی احمد سکنہ ماجرہ کلاں 3.بنیا مین ولد فلک شیر سکنہ کوٹ مہاراج کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزمان کی گرفتاری اور دوران انٹروگیشن ان کے قبضہ سے 5عدد موٹر سائیکلیں برآمد کی گئی ہیں ۔ ملزمان نے موٹر سائیکل چوری کرنے کی متعدد وارداتوں کے انکشافات کیے ہیں۔ جن کی گرفتاری سے 5 مقدمات ٹریس ہوئے ہیں۔ ملزمان سے انٹروگیشن جاری ہے۔جن سے مزید برآمدگی عمل میں لائی جائے گی۔
ڈی پی او سیالکوٹ نے پولیس ٹیم میں موجود تمام افسران و ملازمان کو تعریفی سرٹیفکیٹ و نقد انعام دینے کا اعلان کیا ہے اور ہدایت کی ہے کہ عوام کے جان و مال کی ٍحفاظت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button