
73کروڑ روپے کی لاگت سے ترقیاتی منصوبوں کو جلد مکمل کیا جائے گا۔حناءارشد وڑائچ
CEO:Arshad mahmood Ghumman
سمبڑیال (ٹی این آئی نیوز) سیالکوٹ میں 73 کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے اگر موجودہ حکومت ہمارے ترقیاتی منصوبوں میں رکاوٹیں کھڑی نہ کرتی اور آج 2 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کر لیا جاتا
ان خیالات کا اظہار ضلع کونسل سیالکوٹ کی چیئرمین حناءارشد وڑائچ نےسمبڑیال میں ترقیاتی منصوبوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر حلقہ پی پی 44 سمبڑیال کے ایم پی اے محمد ارشد وڑائچ ،محمد آصف سپرا،سٹی صدر مسلم لیگ ن سمبڑیال شیخ حبیب اللہ،چیئرمین بلدیہ سمبڑیال رانا جنگ شیرشیخ عبدالحمید طاہر،اور مسلم لیگی راہنما شامل تھے۔
حناءارشد وڑائچ نے کہا کہ سمبڑیال کے علاقے میں ساہووالہ بھوپالوالہ روڈ،رندھیر موڑ بیگووالہ روڈ،ماجرہ تا سمبڑیال روڈ کلووال روڈاور بنگلہ روڈ ز شامل جن کو کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر کیا جائے گا جس کے ٹینڈر اور ورک آرڈر ز جاری ہو چکے ہیں انہوں کہا کہ اس کےعلاوہ کروڑوں روپے کی گلیاں ونالیاں فرشبندی اور سیورج کے منصوبے بھی شامل ہیں جن کے بھی ٹینڈر جاری کئے جا چکے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمیشہ مسلم لیگ کی حکومت نے ہی عوام کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کیا ہے اور کرتے رہیں گے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ہمارے ترقیاتی منصوبوں پر طرح طرح کی رکاوٹیں کھڑی کرنے کی کوشش کی لیکن اس کے باوجود میں بھی اللہ تعالٰی نے ہمیں سرخرو کیا ہے۔بعدازاں محمد ارشد وڑائچ ایم پی اے نے ترقیاتی منصوبوں پر کام شروع کروانے پر چیئرمین ضلع کونسل حناءارشد وڑائچ کا شکریہ ادا کیا۔