
یوم دفاع پاکستان وہ دن جب افواج پاکستان نے بہادری کی عظیم داستانیں رقم کرتے ہوئے اپنے سے کئی گناہ بڑے دشمن کو شکست سے دوچار کیا،اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال
Editor Arshad mahmood Ghumman
سمبڑیال (ٹی این آئی نیوز)کمیٹی سمبڑیال کے زیر اہتمام یوم دفاع و سپاسِ عقیدت شہداء و غازیانِ جنگ 6 ستمبر1965ء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے تحصیل کمپلکس سمبڑیال میں تقریب کا انعقاد ہوا۔پولیس اور ریسکیو1122 کے چاک و چوبند دستے قومی پرچم کو سلامی پیش کی ،تقریب میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چوہدری محمد عظیم نوری گھمن سابق ایم پی اے، اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال ماہین فاطمہ اور سب ڈویژنل پولیس آفیسر سمبڑیال جمیل احمد، سول سوسائٹی سکول کے طلباء و طلبات اور معززین علاقہ نے بھی شرکت کی۔ جبکہ چیف آفیسر میونسپل کمیٹی سمبڑیال عمر شجاع میزبانی کے فرائض انجام دئیے ۔
۔چوہدری عظیم نوری گھمن سابق ایم پی اے ، محمد امین قیصر سابق ناظم، جمیل احمد ایس ڈی پی او سمبڑیال، سکول کے طلباء و طلبات نے 1965کی جنگ کے شہیدوں و غازیان کو اپنے اپنے الفاظ میں زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔۔اسسٹنٹ کمشنر نے کہا 6 ستمبر یوم دفاع پاکستان وہ دن جب افواج پاکستان نے بہادری کی عظیم داستانیں رقم کرتے ہوئے اپنے سے کئی گناہ بڑے دشمن کو شکست سے دوچار کیا اور یہ ثابت کیا کہ جنگیں اسلحے یا تعداد سے نہیں بلکہ جذبے اور ایمان سے لڑی جاتی ہیں، آئیں آج کے دن ہم ان شہیدوں اور غازیوں کو یاد کریں جن کی بدولت ہمیں آزاد وطن کی آزاد فضائیں میسر ہیں۔
تقریب میں مقررین نے سیلاب ذدگان کو امدادی سامان بجھوانے کے لئے شرکاء تقریب سے اپیل کی اور آخر میں ملک و قوم کو قدرتی آفات سے محفوظ رکھنے کی اجتماعی دعا بھی کی گئی۔